حکومت کی جانب سے ہفتہ وار چھٹی میں تبدیلی کی افواہوں کی تردید کر دی گئی ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر کے ذریعے ہفتہ وار چھٹی میں تبدیلی کی خبروں کو مسترد کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہفتہ وار چھٹی میں کوئی تبدیلی زیر غور نہیں، اس حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ چند روز سے ہفتہ وار چھٹی اتوار کی بجائے جمعہ کو ہونے کی خبریں زیرِ گردش تھیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جعلی نوٹی فکیشن بھی سامنے آئے تھے۔