سفاک اور جنونی شوہرنے بیوی اور3 بچوں کو قتل کر کے خود کشی کر لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی، 2 بیٹیوں اور بیٹے کو ڈنڈے اور چھری کے وار سے قتل کیا۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ بیوی بچوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم فیاض نے خود کو بھی آگ لگائی جس میں ملزم خود بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
جاں بحق بچوں کی عمریں 5 سے 15 سال کے درمیان ہیں،پانچوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم ابتدائی طور پر واقع گھریلو جھگڑے کا ہی معلوم ہوتا ہے۔