بختاور بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ انکے نانا کے قتل کا بھی آج تک انصاف نہیں ملا۔ خاندان کا ٹرائل جاری ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےپیغام میں بلاول اور آصف زرداری کی آج نیب میں پیشی کے حوالے سے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بختاور بھٹو کا کہنا تھا کہ انکے نانا کے قتل کا بھی آج تک انصاف نہیں ملا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناقص نظام میں بھٹو کے نواسے کا تو احتساب کرنے کی جرأت ہے، ضیاء الحق کے بیٹے کہاں ہیں؟ اس حکومت اور ضیا الحق کی آمریت میں کوئی فرق نہیں ہے۔