ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کل پاکستان پہنچیں گے

ملائیشین وزیراعظم کل سے 23مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے،ڈاکٹر مہاتیر محمدکے ساتھ بزنس مین سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ ملائیشین وزیراعظم کل سے 23مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے،ڈاکٹر مہاتیر محمدکے ساتھ بزنس مین سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔ڈاکٹر مہاتیرمحمدیوم پاکستان کی پریڈکی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے ۔

ڈاکٹرمہاتیر محمد صدرعارف علوی اور وزیراعظم سے ون آن ون ملاقاتیں کریں گے ،دونوں ممالک کے درمیان دفود کی مذاکرات بھی ہوں گے ۔دونوں ممالک کے انڈسٹریز ،آٹوموبائل اور ٹیلی کام سیکٹرز کے سربراہان کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

ملائیشین وزیراعظم کے دوہ پاکستان میں تجارت ،دفاع سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بات چیت بھی ہو گی ۔