سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر سابق صدرآصف علی زرداری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اوردونوں رہنماؤں نے حکومت کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہارکیا۔