نقیب اللہ قتل کیس میں سابق پولیس افسر راو انوار اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں راﺅ انوار سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران راﺅ انوار اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، تمام ملزمام نے صحت جرم سے انکا ر کر دیا ہے۔
عدالت نے کیس کے تمام گواہوں کو 11 اپریل کو طلب کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال نقیب اللہ اور اس کے ساتھیوں کو پولیس نے مقابلے میں قتل کردیا تھا۔