پنجاب میں نئے اضلاع کے قیام کیلئے کمیٹی قائم

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں پنجاب بھر میں انتظامی بنیادوں پر نئے اضلاع بنانے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ چیف سیکریٹری کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی انتظامی بنیادوں پر نئے ا ضلاع بنانے کا جائزہ لے گی۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس اور پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری لا کر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کے افسران حکومت کے دست و بازوہیں، عوام اور عوامی نمائندوں سے مضبوط رابطے قائم کیے جائیں۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب کے اسپتالوں میں بہتری حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے، انتظامیہ سیاسی طو رپر آزاد اور فیصلے کرنے میں خود مختار ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف رویے بدلنے سے سروس ڈلیوری میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی، عوام کی خدمت کرنے والوں کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔