نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے اپیل کی ہے کہ نواز شریف کے چاہنے والے اللہ تعالیٰ سے رجوع کریں اوراُن کی رہائی کے لیے دعا کریں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج نوازشریف کیس کی سماعت ہے، نوازشریف کے چاہنے والے اللہ تعالیٰ سے رجوع کریں اوران کی رہائی کے لیے دعا کریں۔
اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے مزید کہا کہ دل سے نکلنے والی دعا اللہ رب العزت کے حضور ضرور پہنچتی ہے، نواز شریف کے چاہنے والے اپنے والدین سے بھی دعا کروائیں، پتا نہیں اللہ تعالیٰ کس کی دعا قبول کر لیں۔
سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کا کہنا ہے کہ جب نوازشریف کو کوٹ لکھپت جیل لے جایا گیا تھا تب میں ان سے ملنے وہاں گئی تھی۔