سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نیب راولپنڈی میں پیشی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی اسکینڈل میں نیب راولپنڈی میں پیشی ہوگئے، نیب آفس سے باہر آنے کے بعد انہوں نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” لگتاہے کہ میرے باہر آنے سے میڈیا کو مایوسی ہوئی ہے ۔“

نجی ٹی وی کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ نیب کی جانب سے جو چیزیں مانگی گئیں تھیں وہ مہیا کر دی ہیں اور سیکریٹری پٹرولیم کو لکھے گئے خط سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ لگتا ہے میرے باہر آنے سے میڈیا کو مایوسی ہوئی ہے ، نیب روز بلائے گا تو حاضر ہونگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے نئے گیس ذخائر  کے اعلان سے متعلق جلد پریس کانفرنس کروں گا