آپریشن ردفساد جاری،  2 خودکش بمباروں سمیت 4 دہشت گردہلاک

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، لورالائی میں آپریشن کے دوران 2 خودکش بمباروں سمیت 4 دہشتگردہلاک ہو گئے،کارروائی میں دہشتگردکارروائیوں کاماسٹرمائنڈبھی ماراگیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت فورسز کی لورالائی میں کارروائی کے دوران 2 خودکش بمباروں سمیت 4 دہشتگردہلاک ہو گئے۔

کارروائی میں دہشت گرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ بھی مارا گیا، دہشت گرد نے 6 لیوی اہلکاروں کو شہید کیا تھا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ معلومات پرعلی الصبح آپریشن کیا گیا تھا۔

فورسزکے محاصرے پردہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی ،فورسزکی پیش قدمی روکنے کےلئے دہشت گردوں نے دستی بم پھینکے اورفائرنگ کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں چاروں دہشت گردہلاک ہو گئے جبکہ 4 سکیورٹی اہلکارمعمولی زخمی ہوئے، دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گردوں سے مواصلاتی آلات اورشناختی دستاویزات بھی برآمدہوئیں۔