نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم رانا افضل سے تحقیقات کرے گی۔فائل فوٹو
نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم رانا افضل سے تحقیقات کرے گی۔فائل فوٹو

ایک اور ن لیگی رہنما کی شامت آ گئی

نیب میں ایک اور ن لیگی رہنما کا نمبر لگ گیا، نیب نے مسلم لیگی سینئر رہنما رانا افضل خان کو طلب کرلیا۔ نیب کی جانب سے رانا افضل خان 16 مئی سہ پہر تین بجے نیب پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔

نیب لاہور کی جانب سے رانا افضل خان کو فیصل آباد میں ساحل پرائیویٹ لیمیٹڈ کی جاری انکوائری کے سلسلہ میں طلب کیا گیا ہے، نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم رانا افضل سے تحقیقات کرے گی۔

رانا افضل خان کو ساحل ہسپتال کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے طلب کیا گیا ہے، رانا افضل نواز شریف دور میں وزیر مملکت برائے خزانہ رہ چکے ہیں۔