میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

فردو س عاشق اعوان ٹی وی پروگرام کے دوران ناراض ہو کر چلی گئیں

وزیراعظم کی مشیراطلاعات فردو س عاشق اعوان نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران اپنا موقف پیش کرنے کیلیے برابر کا وقت نہ دینے پر ناراض ہو گئیں اور پروگرام سے اٹھ کر چلیں گئیں جبکہ میزبان کامران شاہد انہیں مسلسل روکنے کی کوشش کرتے رہے۔

ماہر معیشت ڈاکٹر اشفاق حسن نے آئی ایم ایف کے پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جو آئی ایم ایف نے رپورٹ لکھی ہے کہ پاکستان کی معیشت 2.27 کی رفتار سے ترقی کرے گی اور جب معیشت اتنی آہستہ ہو جائے گی تو نوکریاں کہاں سے نکلیں گی

انہوں نے کہا کہ اگر نوکری نہیں ہو گی تو بہت عرصہ تک لوگ بے روزگار رہتے ہیں جس کے بعد وہ غربت کی لکیر سے نیچے چلے جاتے ہیں ۔
ڈاکٹر اشفاق کا کہناتھا کہ یہ پروگرام مصر میں دیا گیا اور جب یہ پروگرام شروع نومبر 2016 میں شروع ہوا تو وہاں صرف 35 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے تھے لیکن اور آج مارچ 2019 میں وہاں 55 فیصد سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں ، اس کا مطلب ہے کہ غربت تیزی سے بڑھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پرگرام کا ڈیزائن ہی ایسا ہے جس میں معیشت کا سانس لینا مشکل ہوجاتاہے ، ہماری آبادی بھی اتنی ہی رفتار سے بڑھ رہی ہے جتنی سے معیشت تو پھر ہماری آمدنی تو صفر ہو گئی۔