مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسی کو نئے پاکستان کے بارے میں غلط فہمی نہ رہے، اسٹاک مارکیٹ میں روزانہ انڈکس کا قتل عام ہو رہا ہے۔
ڈالر کی قیمت میں اضافے اوراسٹاک مارکیٹ میں مندی پرمسلم لیگ ن کی رہنما مریم نوازنے سوشل میڈیا پرایک بارپھروفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف عوام کے رہنما ہیں، وہ اپنی صحت کی نازک صورت حال سے زیادہ عام آدمی کے مسائل سے پریشان ہیں،نواز شریف پاکستان کی گرتی معیشت کے بارے میں بہت فکر مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کو عوامی جذبات کی ترجمانی کرنی ہے، ن لیگ کو عوام کے ساتھ کھڑے ہونا اور ان کی آواز بننا ہے۔
Asia’s worst performing currency & worst performing stock exchange. Quite a dramatic fall from grace & glory under MNS when rupee was stable & Stock Market was one of the best performing in the world. #PakNeedsNawazSharif
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 16, 2019
ایشیا کی بدترین اسٹاک مارکیٹ اور کرنسی ریٹ کے حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں روپیہ اور اسٹاک مارکیٹ دونوں مستحکم تھے، نواز شریف کی قیادت میں اسٹاک مارکیٹ دنیا کی مستحکم ترین مارکیٹ تھی۔