وزارت مذہبی امور نے شوال کا چاند دیکھنے کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کی سربراہی مفتی منیب الرحمن کرینگے۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں چیئرمین مفتی منیب الرحمان، سید مشاہد حسین خالد، حافظ عبدالقدوس اور میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ شامل ہیں۔
وزارت مذہبی امور نے اس حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق کمیٹی انتیس رمضان چار جون کی شام کو شوال کا چاند دیکھے گی۔ جبکہ اسی روز پاکستان بھر میں زونل کمیٹیاں بھی چاند دیکھیں گی۔
یکم شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 جون کو کراچی میں ہوگا جس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔