جنگ میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوتی، انسانیت ہارتی ہے۔فائل فوٹو
جنگ میں کسی کی ہار جیت نہیں ہوتی، انسانیت ہارتی ہے۔فائل فوٹو

چند افرادمعصوم لوگوں کو اکسا رہے ہیں۔ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم کے  حامی اور معصوم کارکنوں کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ محض چند افراد مزموم مقاصد کی تکمیل کیلیے پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے معصوم کارکنوں کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کسی کو بھی دہائیوں پر مبنی جدوجہد کے ثمرات ضائع نہیں کرنے دیں گے۔

واضح  رہے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے اپنے ساتھیوں سمیت چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہو گئے تھے تاہم  جوابی کارروائی میں تین حملہ آور بھی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ محسن داوڑ اورعلی وزیر کی سربراہی میں ایک گروہ نے خاڑ قمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جس کا مقصد دہشت گردوں کے مشتبہ سہولت کار کو رہائی دلوانا تھا۔