احتساب عدالت نے غیرقانونی پلاٹس کاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے غیرقانونی پلاٹس کاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔فائل فوٹو

جمہوریت پسند ججز کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت پسند ججز کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ جمہوریت پسند ججز کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے، حکومت کی طرف سے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف ریفرنس دائر کرنا سراسر نا انصانی ہے، مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ بچاؤ تحریک میں پہلے بھی اہم کردار ادا کیا تھا، انہوں نے ہدایت کی کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس فوری طور پر بلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر حکومتی حملے ناکام بنانے میں کسی کمزوری کا مظاہرہ نہ کیا جائے، پارٹی عدلیہ کے معزز جج صاحبان پر حکومتی تہمتوں کے پلندے کو بے نقاب کرے اور بھرپور مزاحمت کرے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگ زیب نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پیغام ہے کہ عدلیہ کی آزادی، تحفظ اور دفاع کے لیے ڈٹ جائیں، میں آئین و قانون کے لیے قربانی دے رہا ہوں، ’ووٹ کو عزت دو‘ کی سزا کاٹ رہا ہوں اوراس کے لیے ایک تو کیا اس طرح کی ہزاروں سزائیں کاٹنے کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کی سالمیت ،آئین و قانون کی بالا دستی کے لئے چاہے جتنی سزائیں کاٹنی پڑے میں تیار ہوں۔