اس موقع پر رجسٹرار سپریم کورٹ بھی چیف جسٹس چیمبر میں موجود تھے۔فائل فوٹو
اس موقع پر رجسٹرار سپریم کورٹ بھی چیف جسٹس چیمبر میں موجود تھے۔فائل فوٹو

جج ویڈیو اسکینڈل۔چیف جسٹس سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی ملاقات

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل پر چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج عامر فاروق نے ملاقات کی اور معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل پر اسلام آباد میں چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ملاقات کی۔

اس موقع پر رجسٹرار سپریم کورٹ بھی چیف جسٹس چیمبر میں موجود تھے۔ دونوں چیف جسٹسز کے درمیان ملاقات ڈیڑھ بجے شروع ہوئی اور تقریبا 40 منٹ جاری رہی۔

واضح رہے کہ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے گزشتہ روز جج ارشد ملک نے ملاقات کی تھی جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی گزشتہ روزاعلیٰ عدلیہ سے ویڈیو کا نوٹس لینے کا کہا ہے۔