سی سی ٹی وی کی مدد سے گٹروں میں پتھر ڈالنے والے گروہ کو پکڑا جائے۔فائل فوٹو
سی سی ٹی وی کی مدد سے گٹروں میں پتھر ڈالنے والے گروہ کو پکڑا جائے۔فائل فوٹو

کراچی کے گٹروں میں پتھر ڈالنے والے گروہ کو پکڑنے کا حکم

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر افتخار شالوانی کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گٹروں میں پتھر ڈالنے والے گروہ کو پکڑنے کی ہدایت کی ہے۔

ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انجینئر اسداللہ خان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مہران ہوٹل کے سامنے اورآواری ٹاور کی طرف والے گٹرکو پتھر ڈال کر بند کیا گیا تھا،کل شام کو 49 انچ ڈائیا میٹر کے پتھرگٹرسے نکالے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے گٹروں میں پتھر ڈالنے والے گروہ کو پکڑا جائے، اگر ایک بندہ بھی پکڑا گیا تو پورا گروپ سامنے آجائے گا۔

کراچی میں صفائی ستھرائی کی انتہائی ناقص صورتحال ہے جس کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں۔ شہر میں کچرے پر بھی سیاست جاری ہے جبکہ بلدیاتی اور صوبائی حکومتوں میں سے کوئی بھی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں اورایک دوسرے کو خراب صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔

سازش کے تحت شہر کے گٹروں اور سیوریج لائنوں کو نامعلوم ملزمان کی جانب سے مٹی کی بوریوں اور پتھروں کے ذریعے بند بھی کیا جارہا ہے۔