بجلی اور گیس کے بلوں کی قسطیں تین ماہ کے لیے ہوں گی۔فائل فوٹو
بجلی اور گیس کے بلوں کی قسطیں تین ماہ کے لیے ہوں گی۔فائل فوٹو

خوش آمدید وزیراعظم عمران خان!ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

خوش آمدید وزیراعظم عمران خان!ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا طیارہ پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہو گیا اور کچھ ہی دیر بعد اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گا۔

پی ٹی آئی رہنما اور کارکن وزیراعظم کے استقبال کیلیے اسلام آباد ایئرپورٹ پرپہنچ گئے جبکہ جگہ جگہ وزیراعظم عمران خان کے استقبال کیلیے کیمپ لگائے گئے اوراسلام آباد ایئرپورٹ کو خوش آمدید وزیراعظم عمران خان کے بینروں سے سجادیا گیا ،وزیراعظم عمران خان کا طیارہ 4 بجے اسلام آبادایئرپورٹ پر لینڈ کرے گاجہاں وزیراعظم عمران خان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا۔

اسلام آباد،فیصل آباد، پشاور،سوات،نوشہرہ، مردان، صوابی اور دیگر شہروں سے قافلے وزیراعظم عمران خان کے استقبال کیلئے اسلام آبادایئر پورٹ کی طرف رواں دواں ہیں ،اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی،سینٹر فیصل جاوید کی قیادت میں قافلہ ایئر پورٹ پہنچ گیا ہے۔