مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، نائب صدورمریم نوازاورحمزہ شہبازکے مابین ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پرآگئی۔
ذرائع کے مطابق تینوں کے مابین ہونے والی ملاقات میں پی ڈی ایم کے لاہور میں ہونے والے جلسے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی 13 دسمبرکولاہور جلسے میں اسمبلیوں سے استعفے دینےکا اعلان کر سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے 3 بڑوں کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پربھی اتفاق رائے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے مریم نواز نے شہباز شریف کو پی ڈی ایم کے جلسوں سے متعلق تفصیلات سےآگاہ کیا جب کہ کہ شہباز شریف نے مریم نواز کو سیاسی معاملات چلانے سے متعلق مشورے دیے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مریم نواز نے شہباز شریف کی ہدایات سے اہم لیگی ارکان اسمبلی کو آگاہ کر دیا ہے۔