امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی مشہور نیورلینڈ رینچ رہائش گاہ آخرکار فروخت ہوگئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق مائیکل جیکسن کے سائکامور ویلی رینچ نامی اسٹیٹ کو نہایت کم ترین قیمت یعنی 22 ملین ڈالرز میں خریدا گیا ہے۔
مائیکل جیکسن کے سابق دوست اورارب پتی سرمایہ کار رون برکل نے پاپ سنگر کی 1100 ہیکٹر (2700 ایکڑ) پر مشتمل وسیع وعریض جائیداد خریدی۔ نیور لینڈ رانچ کی 2015 میں 100 ملین ڈالرزکی قیمت مانگی جاتی تھی۔
گزشتہ سال اس کی قیمت31 ملین ڈالر لگائی گئی تھی۔ مائیکل جیکسن نے1987 میں اس کو19.5 ملین ڈالر کے عوض خریدا تھا اور اپنی مقبولیت کے دنوں میں یہاں زندگی گزارتے تھے۔
پاپ گلوکار یہاں ایک چڑیا گھر بھی بنایا جہاں وہ بچوں اوران کے اہلخانہ کو انٹرٹینمنٹ فراہم کرتے تھے۔1990 سے2000 کی دہائی میں مائیکل پرالزام لگا انہوں نے اس رہائش گاہ میں13 سالا بچے کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔
سال 2005 میں مائیکل جیکسن الزا سے بری ہوگئے اور یہ رہائش چھوڑ کر لاس اینجلس منتقل ہوگئے۔
مائیکل جیکسن25 جون2009 میں دوا کی زیادہ خوراک کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔ موت سے قبل وہ کئی برس تک عوام کی نگاہوں سے دور رہے لیکن آخری ایام میں وہ دوبارہ لندن میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔