حادثے میں مریض سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایمبولینس ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔فائل فوٹو
حادثے میں مریض سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایمبولینس ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔فائل فوٹو

کورونا مریض کو لے جانے والی ایمبولینس سے 134 کلو چرس برآمد

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ٹریفک حادثے کا شکار ایمبولینس سے 134 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے، ایمبولینس میں کورونا وائرس کے مریض کو کوئٹہ سے کراچی لے جایا جا رہا تھا۔

لیویز حکام کے مطابق ایمبولینس مستونگ کے علاقےکھڈ کوچہ میں مسافر کوچ سے ٹکرا گئی تھی۔حکام کے مطابق چرس ایمبولینس کی چھت میں خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی اورایمبولینس میں کورونا وائرس کے مریض کو کوئٹہ سے کراچی لے جایا جا رہا تھا۔

حادثے میں مریض سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایمبولینس ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔لیویز حکام کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور زخمی ڈرائیور کی حالت بہتر ہونے پراس سے بھی تفتیش کی جائے گی۔