جمعیت علمائےاسلام پاکستان کے ناراض رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے بڑا اعلان کرتے ہوئے جے یو آئی پاکستان کو جے یو آئی ” ف“ سے الگ کرنے کا اعلان کر دیا ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی کا کہناتھا کہ اکابرین سے وراثت میں ملی جماعت کا نام ” جے یو آئی پاکستان “ ہے ، مولانا فضل الرحمن نے ”ف “ کے نام سے اپنا گروپ تشکیل دیا ، جے یو آئی اراکین نے معاملہ اجلاس میں رکھا ، ہم کبھی بھی جے یو آئی ف یا مولانا فضل الرحمن گروپ کا حصہ نہیں رہے ، ہم دستورکے مطابق جے یو آئی کے رکن ہیں اور رہیں گے جبکہ دیگرتمام اراکین اب اس جماعت کے رکن نہیں رہے ۔
مولانا محمد خان شیرانی کا کہناتھا کہ ہمارا کوئی رکن قرآن سنت کے منافی اقدام نہیں کرے گا، اللہ کہتاہے کہ جھوٹوں کی پیروی نہ کرو ، جھوٹے اورخائن پراللہ کی لعنت ہوتی ہے،جھوٹ انسان کو تباہی کے گڑھے میں دھکیل دیتا ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ اب جوکچھ ہورہاہے وہ صداقت اوردیانت پرمبنی نہیں۔