فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ کا رائل پارک ریذیڈنسی کومنہدم کرکے پارک بنانے کاحکم

کراچی۔سپریم کورٹ نے رائل پارک ریذیڈنسی کومنہدم کرکے پارک بنانے کاحکم دیدیا،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ اگرحکومت کو اس زمین کی ضرورت نہیں توپارک بنا دیں،عدالت نے منصوبے میں خرید و فروخت بھی روکنے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق دوران سماعت عدالت نے کہاکہ مالکان کے دوسرے پروجیکٹ بھی ہیں کہاں بھاگ گئے وہ؟، بیرسٹر صلاح الدین وکیل متاثرین نے کہاکہ ایک پارٹنر لندن اور دوسرادبئی میں ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کمشنر صاحب آپ کو کتنا ٹائم دیا اب تک اسٹرکچر کھڑاہوا ہے،عدالت نے کہاکہ کب تک ختم کریں گے اسڑکچر؟فوری ختم کریں ۔