لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔
محمد علی درانی اور فضل الرحمٰن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے چند روز قبل محمد علی درانی نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سے بھی جیل میں ملاقات کی تھی۔