ہلڑ بازی کا سلسلہ اب بلوچستان اسمبلی تک پہنچ گیا ہے۔فائل فوٹو
ہلڑ بازی کا سلسلہ اب بلوچستان اسمبلی تک پہنچ گیا ہے۔فائل فوٹو

اسلام آباد کسی کے باپ کی جاگیر نہیں۔مولانا فضل الرحمن

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ، اس پر کیا گیا ناجائز قبضہ ختم کرائیں گے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع ہیں، سب کی رائے سے حکمت عملی بنائی ہے، پی ڈی ایم مضبوط اور پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے، یہ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں کہ اس پر کوئی ناجائز قبضہ کرلے، ہم عوام کی طاقت کے ساتھ اس ناجائز قبضے کو ختم کرائیں گے۔