یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو
یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

نواز شریف کے اثاثوں کا کھوج لگانے میں چار ارب روپے ڈوب گئے، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے اثاثوں کا کھوج لگانے میں پاکستان کے چار ارب روپے ڈوب گئے۔
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ جتنی مالیت کے فلیٹ نہیں، اس سے زیادہ رقم خرچ کردی، نیب پر مقدمہ کون بنائے گا، زرمبادلہ کا نقصان کون پورا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت صرف ترجمانوں کی حکومت ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے سے لوگوں کی چیخیں نکل جائیں گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں مدر آف این آر او فارن فنڈنگ کیس ہے جس میں اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان کے پاس 31 جنوری تک کی مہلت ہے، استعفیٰ دو، گھر جاؤ۔