پی ڈی ایم آج بنوں میں جلسہ کرے گی جب کہ مریم نوازاس میں شریک نہیں ہوں گی۔
پی ڈی ایم کے زیراہتمام دوسرے مرحلے میں آج بنوں میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف جلسے میں شرکت نہیں کریں گی۔ ن لیگ کی قیادت پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال اور خیبر پختونخوا کے صدر انجینئرامیر مقام کریں گے۔
جلسہ گاہ کو بینروں اور جھنڈوں سے سجا دیا گیا،جلسہ میں شرکت کیلیے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان سے صبح 8 بجے بڑے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔