اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار35 ہوگئی۔فائل فوٹو
اموات کی مجموعی تعداد26 ہزار35 ہوگئی۔فائل فوٹو

 پاکستان میں کورونا سے مزید 52 مریض انتقال کرگئے

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہرکے دوران مزید 52 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے جس کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید دو ہزار 118 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد اب تک رپورٹ ہونے والے مجموعی کیسز کی تعداد چارلاکھ 92 ہزار 594 ہوگئی ۔

پاکستان میں کورونا نےایک دن میں مزید 52 افراد کی جان لے لی جس کے بعد 26 فروری 2020 سے اب تک اس وبا کی وجہ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 10 ہزار461 تک پہنچ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 38 ہزار395، خیبر پختونخوا میں 59 ہزار729، سندھ میں 2 لاکھ 19 ہزار452، پنجاب میں ایک لاکھ 41 ہزار393، بلوچستان میں 18 ہزار254، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 383 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 870 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا۔ پاکستان میں کورونا کی پہلی لہر جون 2020 تک جاری رہی تھی۔