مختلف ممالک کے لئے 15 فیصد تک کم کردیئے گئے(فائل فوٹو)
مختلف ممالک کے لئے 15 فیصد تک کم کردیئے گئے(فائل فوٹو)

کراچی میں دھرنوں کے باعث پروازیں بھی تاخیرکا شکار

کراچی میں دھرنوں کے باعث شہرکی مختلف مرکزی شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام ہے جس کے باعث ائیرپورٹ جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں احتجاجی دھرنوں کے باعث مسافروں اورعملے کو فلائٹس کے لیے ائیرپورٹ پہنچنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافر اور عملے کے تاخیر سے پہنچنے کے باعث پروازوں کی روانگی متاثر ہو رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ائیر لائن کی لاہور جانے والی پرواز پی ایف141 ایک گھنٹہ 14 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پشاور جانے والی پرواز پی کے 350 آدھہ گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی جبکہ کراچی سے سوئی کی پرواز پی کے 157 دو گھنٹے تاخیر سے 12 بجے روانہ ہوئی۔

قومی ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام مسافر وقت کو مدنظر رکھ کر ائیرپورٹ پہنچیں، مسافر معلومات کے لیے فلائٹ انکوائری یا پی آئی اے کال سینٹر سے رابطے میں رہیں۔