کراچی میں دہشت گردی کاخطرہ،نیکٹانےالرٹ جاری کردیا۔
نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق غیرملکی ایجنسیاں کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔
نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے کراچی کےاہم سرکاری دفتریاعمارت کونشانہ بنایاجاسکتاہے۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں دہشت گردحملےکی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
نیکٹا نے مراسلے کے حوالے سے محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ اور رینجرز حکام کو مطلع کر دیا ہے۔