مظفر گڑھ میں گھریلو رنجش پر مبینہ طور پر دو بچیوں کو پیٹرول چھڑک کر جلا دیا گیا۔
مظفرگڑھ کے علاقے چوک قریشی میں 5 افراد نے 2 بچیوں پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔
ڈیڑھ سالہ اسویٰ اور 3 سالہ عروہ جھلس کرجاں بحق ہوگئیں۔ لاشیں ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔
بچیوں کے والد عبدالحمید کے مطابق اس کی دوسری بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی، بیٹی کے روٹھ کر میکے آنے کی رنجش میں سسر اور اس کے رشتہ داروں نے پہلی بیوی کی بچیوں کو آگ لگائی۔
پولیس ترجمان وسیم خان کے مطابق مذکورہ شخص کے سسر سمیت 2 افراد کو گرفتارکرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔