صدر ق لیگ چوہدری شجاعت حسین نے تجویز دی ہے کہ حکومت ایک سال کیلیے تمام منصوبے ملتوی کر دے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت غربت دورکرنے کیلئے ایک سال کاشارٹ ٹرم منصوبہ بنائے، سیاستدان اپنی سیاست بھول کرعوام کی تکلیف دور کرنے کیلئے اکٹھے ہوں۔
چوہدری شجاعت کہتے ہیں کہ لائحہ عمل مرتب کرنے میں سیاسی نقصان ہی کیوں نہ ہو بے روزگار اور تنخواہ دار طبقے کے مسائل کے حل کیلئے کوشش کریں۔