انسکپٹرجنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا پولیس ثنا اللہ عباسی نے کہا ہے کہ کرک میں مندر مسمار کرنے میں ملوث اہم ملزم مولانا فیض اللہ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
انسکپٹرجنرل خیبرپختونخوا پولیس ثنااللہ عباسی نے بتایا کہ کرک میں مندر مسمار کرنے میں ملوث اہم ملزم مولانا فیض اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم نے مندر مسمار کرنے کے لیے لوگوں کو اکھٹا کرنے میں معاونت کی تھی۔
ثنااللہ عباسی نے بتایا کہ مندر کو مسمار کرنے میں ملوث 110 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔