دھند کم ہونے پرتحقیقات کی جائیں گی کہ فالٹ کہاں پرآیاہے ۔فائل فوٹو
دھند کم ہونے پرتحقیقات کی جائیں گی کہ فالٹ کہاں پرآیاہے ۔فائل فوٹو

رات 11 بج کر41 منٹ پر گدو پاور پلانٹ میں فالٹ آیا۔ وزیر توانائی

وزیر توانائیعمرایوب نے کہا ہے کہ گزشتہ رات 11 بج کر41 منٹ پر گدو پاور پلانٹ میں فالٹ آیا ، ایک سیکنڈ میں فریکوینسی گرگئی جس کے بعد پاور پلانٹ کے سیفٹی سسٹم بند ہونا شروع ہو گئے ۔ان کا کہناتھا کہ گزشتہ رات ہونے والے بریک ڈاﺅن کا فالٹ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے کیونکہ گدوکے ارد گرد علاقوں میں بہت زیادہ دھند تھی ، کچھ نظر نہیں آ رہا تھا اور500 کی وی کی لائن میں کوئی فالٹ دھند میں دکھائی نہیں دے رہا ، دھند کم ہونے پرتحقیقات کی جائیں گی کہ فالٹ کہاں پرآیاہے ۔

وزیر توانائی عمرایوب نے ملک میں گزشتہ رات ہونے والے بریک ڈاﺅن سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے آپ کے گھرکے فیوز ہوتے ہیں ،اوورلوڈنگ ہوتی ہے تو وہ فیوز اڑ جاتاہے یا بریکر گر جاتاہے ، یہ وہی سسٹم ہوا، پورے ملک میں10 ہزار 302 میگا واٹ چل رہی تھی جو ایک دم آوٹ ہو گئے ۔

عمرایوب نے کہا کہ تربیلا کو ہم نے دو بار اسٹارٹ کیا اور وہ سنک ہو گیا ، شمال سے بجلی فراہم کرنا شروع کی ، لاہور کے اردگرد علاقوں میں بجلی آ چکی ہے ، فیصل آباد کے آدھے شہر میں بجلی آ چکی ہے جبکہ دیگر گرڈ شروع ہو رہے تھے ، ملتان میں بجلی کا نظام شروع ہو چکا تھا ، کراچی میں چار سو میگا واٹ کی سپلائی شروع کردی گئی ہے ، مزید چند گھنٹوں میں پورا سسٹم آن لائن آجائے گا ۔

ن کا کہناتھا کہ گزشتہ رات ہونے والے بریک ڈاﺅن کا فالٹ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے کیونکہ گڈو کے ارد گرد علاقوں میں بہت زیادہ دھند تھی ، کچھ نظر نہیں آ رہا تھا اور 500 کی وی کی لائن میں کوئی فالٹ دھند میں دکھائی نہیں دے رہا ، دھند کم ہونے پر تحقیقات کی جائیں گی کہ فالٹ کہاں پر آیاہے ۔

ان کا کہناتھا کہ جب ہماری حکومت آئی تو ٹرانسمیشن پر کوئی خاطرہ خواہ کام نہیں ہوا تھا، ہم نے 49 ارب روپے ٹرانسمیشن پر لگائے ہیں،گڈو کے پاور پلانٹ میں بھی تک کوئی فالٹ سامنے نہیں آسکا ہے ۔عمر ایوب کا کہناتھا کہ مٹیاری سے لاہور لائن جلد آپریشنل ہو جائے گی جو کہ 1.6 ارب ڈالر کی لاگت سے مکمل ہو رہی ہے ۔ایسے واقعات دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ہو جاتے ہے ، 2013 سے لے کر اس کے دوران اس طرح کے 8 واقعات ہوئے تھے ، ہم سسٹم کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔