کے الیکٹرک کے300 فیڈر ٹرپ کرگئے، نارتھ کراچی، اورنگی ٹائون، گلشن معمار، گلستان جوہر، ملیر ماڈل کالونی، کیماڑی، گلزار ہجری، گڈاپ ودیگر علاقوں میں بجلی بند
کے الیکٹرک کے300 فیڈر ٹرپ کرگئے، نارتھ کراچی، اورنگی ٹائون، گلشن معمار، گلستان جوہر، ملیر ماڈل کالونی، کیماڑی، گلزار ہجری، گڈاپ ودیگر علاقوں میں بجلی بند

خیبر پختونخوا کے 41 فیصد علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی

خیبر پختونخوا کے 41 فیصد علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی جبکہ لیسکو کی جانب سے شہریوں کی جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ دیہی علاقوں میں بجلی کی بحالی میں وقت لگے گا ، مکمل بجلی بحالی دو سے تین گھنٹوں کے درمیان ہو جائے گی ۔

ترجمان پیسکو شوکت افضل کا کہناتھا کہ کے پی کے میں 41 فیصد علاقوں کے فیڈرز سے بجلی بحال کر دی گئی ہے ، صوبے کے بڑے 27 میں سے 23 ہسپتالوں کو بجلی فراہمی شروع ہو گئی ہے ، 500 کے وی کے ایک ،220 کے وی کے 2 اور 132 کے وی کے 57 گرڈ اسٹیشن سے بجلی بحال ہو چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے ،گردونواح کے علاقوں میں بجلی کی بحالی پر کام جاری ہے ، بجلی کی بحالی میں ہسپتالوں ، نڈسٹریز، اربن ایریاز کو ترجیح دی جارہی ہے ،ملک گیر بریک ڈاﺅن سے متاثرہ علاقوں میں بجلی مرحلہ وار فراہم کی جارہی ہے ، جن علاقوں میں بجلی بحال ہے صارفین زیادہ لوڈ استعمال نہ کریں ۔

دوسری جانب لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ لیسکو ریجن میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے ، مکمل بحالی میں ابھی دوسے تین گھنٹے لگیں گے ، ٹیکنکل فالٹ ہے آہستہ آہستہ ریکوری کی طرف جارہے ہیں ، تمام بحالی کو نیشنل پاورکنٹرول سینٹر ہینڈل کر رہاہے ، ہم اپنی مرضی سے نظام کو نہیں چلا سکتے ، دیہی علاقوں میں بجلی بحالی میں کچھ وقت لگے گا ۔