الیکشن سے پہلے خریدو فروخت سے جہموریت کمزور ہوتی ہے۔فائل فوٹو
الیکشن سے پہلے خریدو فروخت سے جہموریت کمزور ہوتی ہے۔فائل فوٹو

ہم نے ابھی نندن کو بھی چائے پلاکر بھیجا تھا۔شبلی فراز

ڈی جی آئی ایس پی آرکے اپوزیشن کو پنڈی آنے پرچائے پانی پلانے کے بیان پرشبلی فراز بھی بولے کہ ہم نے راولپنڈی میں ابھی نندن کو بھی چائے پلا کر بھیجا تھا اوراپوزیشن کو بھی پلائیں گے اورپھر اپوزیشن والے بھی ابھینندن کی طرح کہیں گے ‘ٹی از فنٹاسٹک’۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے نوازشریف اگر قانون کو بالاتر سمجھتے ہیں تو واپس کیوں نہیں آتے؟ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پر کرپشن کے الزامات لگے توانہوں نے عدالت میں تمام ثبوت پیش کیے لیکن جب نوازشریف پرالزامات لگے تو انہوں نے قطری خط پیش کر دیا۔

شبلی فرازکا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے بیانیےکا تو معلوم ہی نہیں کہ کیا ہے؟ قوم نے کبھی بھی پی ڈی ایم کی تحریک کو پذیرائی نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا تحریکیں موسم دیکھ کر چلتی ہیں۔