حکومت نے نیا پاکستان نہیں قبرستان آباد کیے ہیں، سراج الحق

موجودہ دور حکومت میں کفن کے کاروبار نے سب سے زیادہ ترقی کی ہے، امیر جماعت اسلامی، اسامہ ستی کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت

January 13, 2021 · اہم خبریں, قومی
موجودہ دور حکومت میں کفن کے کاروبار نے سب سے زیادہ ترقی کی ہے، امیر جماعت اسلامی، اسامہ ستی کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت

موجودہ دور حکومت میں کفن کے کاروبار نے سب سے زیادہ ترقی کی ہے، امیر جماعت اسلامی، اسامہ ستی کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے نیا پاکستان تو نہیں لیکن قبرستان کئی آباد کردیے جہاں کفن کے کاروبار نے سب سے زیادہ ترقی کی ہے۔
سینیٹر سراج الحق نے اسلام آباد میں پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے اسامہ ستّی کے گھر پہنچ کر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
سراج الحق نے اسامہ کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی اور اس کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔