میں اس معاملے پر وزیراعظم کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں۔فائل فوٹو
میں اس معاملے پر وزیراعظم کو صرف مشورہ دے سکتا ہوں۔فائل فوٹو

مشرف کیخلاف فیصلے پرتنقید ۔ فروغ نسیم نے عدالت میں معافی مانگ لی

پشاور ہائیکورٹ میں پرویزمشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت کے ججزکے خلاف وفاقی وزراکی پریس کانفرنس کے معاملے کی سماعت ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے پشاور ہائیکورٹ میں معافی مانگ لی اور کہا کہ وہ اپنے بیان پرنادم ہیں۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے اورکہا کہ ان کے لیے عدالتوں کا احترام سب سے اہم ہے، اپنے بیان پرنادم ہیں۔

عدالت نے وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کو پیشی سے استثنیٰ دے دیا جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبراورفردوس عاشق اعوان کودوبارہ نوٹس جاری کردیے۔

اخباری ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا کے فیصلے کے بعد خصوصی عدالت کے جج کیخلاف پریس کانفرنس کرنے پرتوہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران وفاقی وزیرفروغ نسیم نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اس کیس میں وزیر اعظم کا کوئی کردار نہیں تھا اور اپنے بیان پرنادم ہیں۔