حکومت نے ایک مرتبہ پھر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کی تیاری کرلی ،اوگرا نے اپنی سفارشات پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہیں ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ 16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہو سکتی ہیں، پٹرول فی لیٹر11 روپے 95 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 57 پیسے فی لیٹرمہنگا ہو سکتا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹرلیوی کے حساب سے کیا گیاہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے کرے گی ۔