پاک فوج کی جانب سے  خفیہ اطلاعات کی بنا پر دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کارروائی کی گئی۔فائل فوٹو
پاک فوج کی جانب سے خفیہ اطلاعات کی بنا پر دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کارروائی کی گئی۔فائل فوٹو

 شمالی وزیرستان۔ پاک فوج کے تین جوان شہید ۔ دو دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں پاک فوج کے تین جوان شہید جبکہ دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے  خفیہ اطلاعات کی بنا پر دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے۔

دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سپاہی آذیب احمد کا تعلق کرک، لانس نائیک عباس خان کا تعلق اورکزئی سے ہے جبکہ ضیا الاسلام بنوں کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی کارروائی کے دوران دو دہشتگرد ہلاک ہوئے جن میں سے ایک دیسی ساختہ بارودی سرنگیں بنانے کا ماہر تھا۔