راولپنڈیکے علاقے کلر سیداں کے نواحی علاقے سموٹ میں زمین کے تنازع پر دو خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق چچا اور بھتیجوں میں زمین کا تنازع تصادم کا باعث بنا اورتعمیرکے دوران گھر کا دروازہ کھولنے پر جھگڑا ہوا جس پر نوبت قتل تک جا پہنچی۔پولیس ترجمان کے مطابق واقعے میں دو خواتین اور دو مرد قتل جبکہ 6 شدید زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔