تیندوے نے حملہ کرکے نوجوان کو شدید زخمی کردیا

مقامی لوگوں نے بڑی مشکل سے تیندوے کو ہلاک کرکے نوجوان کو اس کے چنگل سے چھڑایا۔

               
January 17, 2021 · اہم خبریں, قومی
۔ زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

۔ زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

ایبٹ آباد کے نواحی علاقے میں تیندوے نے حملہ کرکے ایک نوجوان کو شدید زخمی کردیا۔ متاثرہ نوجوان کی شناخت ملک ریاض کے نام سے ہوئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاوا سیال پہاڑی تیندوا آبادی میں آگیا اور ایک نوجوان کو نشانہ بنا ڈالا۔ تیندوے کے حملے میں نوجوان ملک ریاض شدید زخمی ہوگیا، مقامی لوگوں نے بڑی مشکل سے تیندوے کو ہلاک کرکے نوجوان کو اس کے چنگل سے چھڑایا۔ زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وائلڈ لائف حکام نے تیندوے کی لاش قبضے میں لے کراس کے آبادی میں آنے کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔