چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن ذوالقرنین علی خان کو برطرف کردیاگیا،وفاقی حکومت نے انکوائری کمیٹی کی سفارش پرذوالفرنین علی خان کو برطرف کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذوالقرنین علی خان پراختیارات کے غلط استعمال سمیت پانچ سنگین خلاف ورزیاں ثابت ہو گئیں،ذوالقرنین علی نے اشیا فروخت کرنے والی کمپنیوں سے معاملات طے کرنے کااعتراف کرلیا،چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورزنے اشیا فروخت کرنے والی دو کمپنیوں سے تعلق کو خفیہ رکھا،ذوالقرنین علی کی وجہ سے یوٹیلٹی اسٹورزکے معاملات بری طرح متاثر ہوئے ۔
بورڈآف ڈائریکٹرز بھی تحلیل، سیکریٹری صنعت کو تین ماہ کیلیے چیئرمین تعینات کردیا گیا،وفاقی حکومت نے نئے ایم ڈی کی تعیناتی کاعمل شروع کرنے کی منظوری دیدی،وفاقی حکومت نے نومبر2018 میں ذوالقرنین علی خان کو چیئرمین تعینات کیاتھا۔