اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسکروٹنی کمیٹی کو ہفتے میں کم از کم تین روز اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے۔
ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن بغیرکسی دباوَ کے اپنی ذمہ داریاں نبھانےکے لیے پرعزم ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آزادانہ اورشفاف انتخابات کےانعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ہروقت تیار ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں کورونا، وکلاکی غیرحاضری اور اسکروٹنی کمیٹی کے ممبرکی ریٹائرمنٹ تاخیرکی وجہ بنی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق فارن فنڈنگ کیس سے متعلق موجودہ الیکشن کمیشن نے خاطرخواہ پیشرفت کی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی کو ہفتے میں کم ازکم تین روزاجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔