ٹریفک جام کے باعث ایمبولینس بھی ٹریک جام میں  پھنس گئیں۔ فائل فوٹو
ٹریفک جام کے باعث ایمبولینس بھی ٹریک جام میں  پھنس گئیں۔ فائل فوٹو

جے یوآئی کی اسرائیل نامنظور ریلی۔شہر میں شدید ٹریفک جام

جے یوآئی کی اسرائیل نامنظور ریلی کے باعث کوریڈور3 کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔شہر میں ٹریفک بری طرح جام ہے،گاڑیاں رینگ رینگ کر چل رہی ہیں،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جے یوآئی کی جانب سے کوریڈورپر مزارقائد کے سامنے اسٹیج بنایا گیا ہے جس کے باعث پیپلز چورنگی کے قریب کوریڈور تھری کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

ٹریفک پولیس کا بتانا ہےکہ صدر سے لائنز ایریا کے قریب کوریڈور تھری بھی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے اورٹریفک کو ایمپریس مارکیٹ سے لکی اسٹارکی جانب متبادل راستہ دیا گیا ہے جبکہ حسن اسکوائر پل غریب آباد سے اسٹیڈیم جانے والا حصہ اور حسن اسکوائر ایکسپو سینٹر سے اسٹیڈیم جانے والی سڑک بھی ٹریفک کے لیے بند ہے جس کی وجہ سے ایکسپو سینٹر سے ٹریفک کو سیدھا نیوٹاؤن کی طرف بھیجا جارہا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہےکہ ضلعی پولیس نے ٹریفک کو سیکیورٹی وجوہات کے باعث بند کیاہے۔