پی ٹی آئی نے فنڈ دینے والے 40 ہزار افراد کا ڈیٹا دیا، کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار افراد کا بھی ڈیٹا دے سکتے ہیں؟ مراد سعید
پی ٹی آئی نے فنڈ دینے والے 40 ہزار افراد کا ڈیٹا دیا، کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار افراد کا بھی ڈیٹا دے سکتے ہیں؟ مراد سعید

پیپلز پارٹی کی اسرائیل سے فنڈنگ جلد سامنے آجائے گی۔ مراد سعید

وفاقی وزیر مراد سعید کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم نے کیسز ختم کرکے این آراو مانگنے کا مطالبہ کیا،آئندہ چند دنوں میں ایک اور پانامہ سامنے آجائیگا،پیپلز پارٹی نے اسرائیل سے جو فنڈنگ کی وہ سامنے آجائے گی۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ این آراولیگ روزسرکس لگانے آجاتی ہے،عوام نے اپوزیشن کی احتجاجی سیاست کومستردکردیا،ن لیگ، پیپلزپارٹی نے 6 ہفتے میں پارٹی فنڈزکی تفصیلات دینی تھیں، دونوں پارٹیوں کے الیکشن مہم کے اخراجات بھی افشاں ہونے ہیں،گزشتہ روزان کوالیکشن کمیشن میں رسیدیں جمع کراناتھیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کیخلاف پروپیگنڈاکررہاہے،اپوزیشن کہیں بھی بھارت کے منفی پروپیگنڈے کوعیاں نہیں کررہی، آزادبلوچستان کانعرہ اورمزارقائد کاواقعہ کس کی ایماپرہوا؟گلگت بلتستان کے عوام نے بھی ان کومستردکردیا،مسلسل پورے ملک میں ان کے جلسے ناکام ہوتے رہے۔