وزیراعظم عمران خان سے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو ملکی معیشت کی مجموعی صورت حال سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک نے وزیراعظم کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی ادائیگیوں اور ترسیلاتِ زر میں استحکام اور متوقع اضافےسے بھی آگاہ کیا۔
انہوں نے حکومتی اقدامات کی بدولت بر آمدات میں اضافے کے بارے میں بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔