ایک دو دن میں معاملہ حل ہو جائے گا ۔فائل فوٹو
ایک دو دن میں معاملہ حل ہو جائے گا ۔فائل فوٹو

بالکل نہیں چاہتے،نوازشریف جیل جائیں۔ فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کاکہناہے کہ ہمیں کسی کو جیل میں رکھنے کاشوق نہیں،بالکل نہیں چاہتے نوازشریف جیل جائیں،نہیں چاہتے خواجہ آصف جیل میں رہیں ،ہمارے پیسے واپس کردیں،یہ پیسے عوام کے ہیں،عمران خان کسی صورت معاف نہیں کرسکتے۔

وفاقی وزیر فوادچوہدری نے کہاکہ اپوزیشن کو ملک قیوم اورافتخار چوہدری کے علاوہ کسی پراعتبار نہیں،مریم نوازجب جلسوں پرنکلتی ہیں، مہنگے ترین ڈیزائنرکے کپڑے پہنتی ہیں،شریف خاندان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟۔

انہوں نے کہاکہ بجلی اس لئے مہنگی کی نوازشریف حکومت نے 10 ہزارمیگاواٹ بجلی کے معاہدے کیے،اس بجلی کی پاکستان کو ضرورت نہیں تھی،معیشت میں بہتری آرہی ہے،گھی اورچینی کی قیمت کی ہم نے رپورٹ لی ہیں۔