فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق جج جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلیے مقرر

سپریم کورٹ نے آصف زرداری کی نیب ریفرنسزکراچی منتقلی اورسابق جج جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلیے مقررکردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدراورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی 4 نیب ریفرنسزکراچی منتقلی سے متعلق درخواست سماعت کیلیے مقررکردی گئی،سپریم کورٹ کا3 رکنی بینچ 27 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا،عدالت نے آصف علی زرداری کے وکیل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

سپریم کورٹ میں سابق جج جسٹس شوکت عزیزکی برطرفی کیخلاف اپیل بھی سماعت کیلیے مقررکردی گئی،جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 28 جنوری کو سماعت کرے گا،سپریم کورٹ نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔